ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر عالمی رہنماؤں کے پیغام مبارکباد

واشنگٹن:عالمی رہنماؤں نے امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کو آج صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے مسٹر ٹرمپ کو امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔مسٹرپوتن نے کہا کہ انہیںامید ہے کہ روس اور امریکہ مختلف شعبوں میں ایک ساتھ مل کر کام کریں گے۔
دونوں ممالک کے مفاد میں روس اور امریکہ کے درمیان بامعنی مذاکرات ہو ں گے۔ملائشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے مسٹر ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی وکالت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسٹر ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات اور شراکت داری کو جاری رکھیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Praise and dread greet trump victory around the world in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply