ایکواڈور میں5.9اور6.2کی شدت دو زلزلے آئے

واشنگٹن: امریکی ملک ایکواڈور میں کل رات زلزلے کے دو زوردار جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ایکواڈور کے موسمیاتی سائنس سینٹر کے مطابق شمال مغربی شہر کیوندے میں زلزلے کا پہلا جھٹکا محسوس کیا گیا۔
زلزلے کی شدت ریختر اسکیل پر 5.9 ماپی گئی ہے۔ اس کا مرکز زمین سے 6.2 میل گہرائی میں تھا۔ اس کے کچھ ہی منٹ بعد اسی علاقے میں 6.2 کی شدت والے زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ فی الحال زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
بحر الکاہل سونامی وارننگ سینٹر نے زلزلے کے واقعہ کے فوری بعد سونامی الرٹ جاری نہیں کیا۔ واضح ر ہے کہ اس سے پہلے گذشتہ اپریل میںایکواڈور کے بحر الکاہل ساحل پر 7.8 کی شدت والے زلزلہ آیا تھا جس میںسے 661 افراد ہلاک اور 27ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔ جس کے بعد ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا تھا اور 13ہزار فوجی و پولس اہلکاروں نے بچاؤ اور ریلیف میں بڑے پیمانے پر حصہ لیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Powerful twin earthquake strikes ecuadors coast in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply