چین میں زبردست طوفان باد و باراں،98 ہلاک سیکڑوں زخمی

بیجنگ: سرکاری ابلاغی ذرائع کے مطابق چین میں زبردست آندھی اورژالہ باری سے مشرقی صوبہ جیانگ سو میں آج کم سے کم 98 افراد ہلاک اور200سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ایجنسیژن ہوا کے مطابق آندھی اور طوفان سے جا بجا بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے اور متعددمکانات گر گئے۔
ایجنسی کے مطابق زبردست بارش ، ژالہ باری اور شدید آندھی نے یانگ چنگ شہر کے بیشتر حصوں میں زبردست تباہی مچائی اور کئی مکانات زمیں بوس ہو گئے۔ جس کے ملبہ کے نیچے کافی لوگ دبے بتائے جارہے ہیں جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
میڈیا نے آن لائن جو تصویریں جاری کی ہیں ان میں زخمی افراد منہدم مکانات، جڑ سے اکھڑ جانے والے درختوں اور ٹوٹ کر لٹک جانے والے بجلی کے تاروں کے درمیان پھنسے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل رواں ہفتہ کے آغاز میں جنوبی چین میں زبردست سیلاب میں کم سے کم 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
طوفان باد و باراں میں ژنٹو گاو¿ں بری طرح متاثر ہوا ہے جہاں سیکڑوں افراد اپنے اعزا و اقارب کی ہلاکت پر آہ و بکا کر رہے ہیں اور حسرت بھری نگاہوں سے اپنے تباہ حال مکانات کو دیکھ رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: powerful tornado strikes east china 98 killed in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply