غار سے نکالے جانے والے تھائی بچوں کی پریس کانفرنس

چیانگ رائے(تھائی لینڈ): 12تھائی بچوں کو جو اپنے فٹبال کوچ کے ساتھایک سیلاب زدہ غار سے بحفاظت نکال لیے گئے بدھ کے روز چیانگ رائے میں قومی ٹی وی سے براہ راست دکھائی جانے والی پریس کانفرنس سے خطاب کر کے پہلی بار خود کو عوام کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔

ان بچوں کے جن کی عمریں 11تا16برس تھیں اپنے25سالہ کوچ کے ساتھ ایک غار میں پھنس گئے تھے اور اس دوران طوانی بارشوں کے باعث غار میں سیلاب کا پانی بھر گیا تھا اور باہر نکلنے کے تمام راستے مسدود ہو گئے تھے۔

ان بچوں سے صرف ویڈیا کالنگ سے ہی رابطہ ممکن ہو پا رہا تھا لیکن موبائل کی بیٹریاں ختم ہونے کے باعث یہ رابطہ بھی ٹوٹنا شروع ہو گیا تھا۔لیکن اس دوران ان بچوں کو بچانے کے لیے دنیا بھر سے ماہر غوظہ خوروں کی آمد شروع ہو گئی۔

اور ان بچوںکو ایک دو دو کر کے نکالا جانے لگا ۔اور آخری روز مزید دوکو نکال کر اسپتال پہنچا دیا گیا ۔تھائی حکومت نے ان بچوں کی پریس کانفرنس کےلیے اپنے ”تھائی لینڈ آگے بڑھو“ پروگرام میں45منٹ دیے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Post cave rescue thai boys soccer coach to make first public appearance in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply