پوپ نے ہم سب بھائی بھائی کہتے ہوئے مسلم پناہ گزینوں کے پاؤں دھوئے اور چومے

کیسل نووو ڈی پورٹو: ایسے موقع پر جب برروسلز دہشت گردانہ حملے کے بعد مسلم مخالف جذبات میں اضافہ ہو رہا ہے پوپ فرانسس نے اخوت و استقبال کے جذبہ کا اظہار اور ساری انسانی مخلوق کو ایک ہی خدا کے بچے قرار دیتے ہوئے مسلم ، عیسائی اور ہندو پناہ گزینوں کے پاو¿ں دھوئے اور چومے ۔
پوپ فرانسس نے یہاں ایک پناہ گاہ میں ایسٹر ہفتہ کے اجتماع میں پناہ خواہوں سے خطاب کرتے ہوئے بروسلز خونریزی کو خون آشام لوگوں کے جنگ کے جذبہ سے تعبیر کیا۔جمعرات کو عیسیٰ مسیح کی اپنے پیروکاروں کی اس خدمت کو، جس میں انہوں نے صلیب پر چڑھائے جانے سے پہلے ان کے پیر دھوکر خدمت خلق کے جذبہ کا اظہار کیا تھا ، دوبارہ زندہ کیا ۔
فرانسس نے اس جذبہ کوبروسلز کے حملہ آوروں کے جذبہ تباہی کے قطعی متضاد بتایا اور کہا کہ یہ دہشت گرد انسانیت کے بھائی چارے جس کی یہ تارکین وطن نمائندگی کر رہے ہیں، کو تباہ کر رہے ہیں۔پوپ نے کہا کہ ہماری مختلف ثقافت اور مذاہب ہیں ۔لیکن ہم آپس میں بھائی ہیں اور ہم امن سے رہنا چاہتے ہیں۔
اور یہ کہنے کے بعد جیسے ہی پوپ پناہ چاہنے والوں کے قدموں میں گھٹنوں کے بل بیٹھے اور مقدس پانی ان کے پیروں پر چھڑکنا ،انہیں دھونا اور پھر چومنا شرو ع کیا تو تارکین وطن اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pope washes feet of muslim migrants says we are brothers in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply