پوپ فرانسس دورہ مصر کے دوران امام الازہر مسجد سے ملاقات کریںگے

لندن: پوپ فرانسس اس ماہ مصر کے دورہ پر جائیں گے جہاں وہ قاہرہ میں منعقد ایک بین الاقوامی امن کانفرنس میں شامل ہوں گے۔ ویٹیکن کے پریس دفتر نے کہاکہ پوپ 28 اور 29 اپریل کو قاہرہ میں ہوں گے، جہاں وہ مصر کے کاپٹک آرتھوڈاکس چرچ کے سینئر پادری اور صدر عبدالفتح السیسی سے بھی ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اپنے پہلے سرکاری دورہ مصر کے دوران پوپ امام الازہر مسجد احمد الطیب سے ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ الطیب نے مذاکرات کی معطلی کے پانچ سال بعدمئی 2016میں ویٹیکن سٹی میںپوپ فرانسس سے ملاقات کی تھی۔ توقع ہے کہ وہ اسلامی ادارے میں بین الاقوامی امن کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔ پوپ فرانسس مصر کے پادریوں سے بھی ملاقات کریں گے اور کیتھولک چرچ کے اراکین سے خطاب کریں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pope francis to visit egypt on 28 april in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply