پوپ نے اسد سے شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کی اپیل کی

ویٹیکن سٹی: (رائٹر) کیتھولک عیسائیوں کی سب سے بڑی شخصیت پوپ فرانسس نے شامی صدر بشار الاسد کو خط لکھ کر ملک میں بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام کرنے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔
دمشق میں واقع ویٹیکن سٹی کے سفیر نے صدر اسد کو یہ مراسلہ سونپا۔ انہوں نے اس کے توسط اسد سے اپیل کی کہ ان دنوں جاری تشدد کو ختم کیا جائے اور دہشت گردی اور انتہا پسندی کی ہر شکل کی مذمت کی جانی چاہیے“۔
پوپ کی جانب سے اسد کو یہ مکتوب اس وقت ارسال کیا گیا ہے جب ملک کی فوج اور اس کے اتحادی حلب کو باغیوں کے چنگل سے چھڑانے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pope appeals to syrias assad to respect humanitarian law let aid in in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply