اسقاط حمل گناہ کبیرہ اور مانع حمل گناہ صغیرہ ہے: پوپ فرانسس

ویٹی کن سٹی: پوپ فرانسس نے زور دے کر یہ بات کہی کہ اسقط حمل ہمیشہ سے ہی ایک جرم قرار دیا جاتا رہا ہے لیکن ساتھ ہی یہ اشارہ بھی دیا کہ زکا جراثیم سے بچنے کے لیے خواتین کے لیے مانع حمل طریقے استعمال کرنے پر عائد پابندی میںنرمی پیدا کی جاسکتی ہے۔پوپ نے ولادت کے موقع پر اس قسم کے جراثیم سے لاطینی امریکہ میں پھوٹ پڑنے والی وبا سے نمٹنے کے حوالے سے معلوم کیے جانے پر کہا کہ حمل گرانا کوئی معمولی گناہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک جرم ہے۔ لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ حمل سے بچنا گناہ نہیں ہے۔79سالہ پوپ نے اپنے پیش رو پال ششم کے ، جو اس عہدہ پر 1963سے1978تک فائز رہے تھے،اس حکم کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے افریقہ میں کام کرنے والی ننوں کو اختیا ر دیا تھا کہ وہ فوجیوں کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا شکار ہونے کے خطرہ کے پیش نظر چاہیں تو مانع حمل کے طریقوں کا استعمال کر سکتی ہیں۔لیکن ہمیں حمل سے مستقل بچتے رہنے کے لیے اسقاط کا راستہ نہیں اختیار کرنا چاہئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pop francis says abortion is crime in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply