سعودی صحافی خشوقجی کی گمشدگی کی شفاف تحقیقات کرانے کے شاہ سلمان کے وعدے سے امریکہ خوش

ریاض: امریکی وزیر خارجہ نے خادم حرمین شریفین و فرمانروائے مملکت شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود سے ملاقات کی اورسعودی صحافی جمال خشوقجی کی گمشدگی کے معاملہ میں شفاف تحقیقات کرانے کے لیے ان کے عہد اور وعدے پر ان سے اظہار تشکر کیا۔

پام پیو نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے بھی ملاقات کی اور خشوقجی کی گمشدگی پر امریکی تشویش کا اظہار کیا۔پام پیو نے سعودی ی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی اور خشوقجی کی گمشدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

اس سے قبل میڈیا کے نمائندوں کے مطابق سعودی دارالسلطنت ریاض میں پام پیو سے ملاقات کے دوران شاہ سلمان نے پوم پیو سے کہا کہ ”مجھے امید ہے کہ آپ کو یہاں اچھا محسوس ہو رہا ہوگا“۔

جس کے جواب میں پو پیو نے کہا کہ آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے مجھے صدر ٹرمپ کی ایماءپر میرے دورے کوشرف قبولیت بخشا۔اعلیٰ امریکی سفارت کار کو ریاض ہوائی اڈے پر خوش آمدید کہنے کے لیے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبہر اور سعودی سفیر متعین امریکہ شہزادہ خالد بن سلمان موجود تھے۔

پومپیو ترک فارنسک ٹیم کے ذریعہ انقرہ میں سعودی قونصل خانہ کے اندر کی تلاشی لینے کے چند گھنٹے بعد ہی ریاض پہنچے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pompeo thanks saudi king for commitment to investigation of journo disappearance in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply