ایران میں آئندہ صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ شروع

تہران: کانٹے کے مقابلے کی قیاس آرائیوں میں جمعہ کو جمہوری اسلامی ایران میں صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ شروع ہو گئی۔ انتخابات میں شرکت کے لیے چھے امیدواروں کو گارڈین کونسل نے شرکت کی اجازت دی تھی، ان میں سے ایک موجودہ صدر حسن روحانی، دوسرے امیدوار سید ابراہیم رئیسی جو کہ امام رضا(ع) کے روضے کے متولی ہیں، ڈاکٹر محمد باقر قالیباف جو کہ تہران کے میئر ہیں، سید مصطفی میر سلیم جو کہ سابقہ وزیر رہے ہیں، اسحاق جہانگیری جو کہ ابھی نائب صدر ہیں اور سید مصطفی ہاشمی طبا ہیں۔ یہ بھی سابقہ ادوار میں وزارت پر فائز رہے ہیں۔ان6 امیدواروں میں سے دو امیدواروں نے باقی دو امیدواروں کے حق میں بیٹھنے کا اعلان کر دیا، نائب صدر اسحاق جہانگیری، موجودہ صدر حسن روحانی کے حق میں جبکہ تہران کے میئر محمد باقر قالیباف نے سید ابراہیم رئیسی کے حق میں بیٹھنے کا اعلان کیا۔اس وقت چار امیدوار میدان میں موجود میں ہیں لیکن جیسا کہ حالات بتا رہے ہیں کہ اصل مقابلہ موجودہ صدر حسن روحانی اور سید ابراہیم رئیسی کے درمیان ہے۔صدر حسن روحانی کو اصلاح پسندوں کی حمایت حاصل ہے جو کہ نسبتًا ایران میں روشن خیال سمجھے جاتے ہیں جبکہ سید ابراہیم رئیسی کو قدامت پسندوں کی حمایت حاصل ہے جو کہ صدر حسن روحانی کی موجودہ پالیسی کے سخت مخالف رہے ہیں۔
دونوں امیدواروں نے بھر پور انداز میں انتخابی چلائی اور پورے ملک کے طوفانی دورے کر کے عوام کو اپنے ایجنڈے سے آگاہ کیا، صدر حسن روحانی نے مناظروں اور عوامی اجتماعات میں اپنی گزشتہ چار سال کی پالیسیوں کا بھر پور دفاع کیا جبکہ انکے مخالف امیدوار سید ابراہیم رئیسی نے انکی پالیسیوں کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔انقلاب کے بعد یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ ایک موجودہ صدر کو اپنے پہلے چار سالہ دورے کے بعد دوسری مرتبہ منتخب ہونے کے لیے سخت مقابلے کا سامنا ہے اور اسکی بنیادی وجہ ایران کی اقتصادی صورتحال کا بہتر نہ ہونا، 2013 کے الیکشن میں دیئے گئے وعدوں پر عمل نہ کر سکنا اور 6 عالمی طاقتوں کے ساتھ کئے گئے معاہدے کے بعد امریکہ کی طرف سے معاہدے کی خلاف ورزی کرنا اور حکومت کا امریکہ کی طرف سے معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی سطح پر کمزور موقف اپنانا جسکی وجہ سے ایران کی طرف سے معاہدے پر پوری طرح عمل کرنے کے باوجود بھی امریکہ مسلسل ایران پر عائد بینکنگ سسٹم کی پابندیاں برقرار رکھے ہوئے ہے۔ان حالات میں دیکھنا یہ ہے کہ عوام کس امیدوار کو کرسی صدارت پر براجمان کرتی ہے اور اس بات کا فیصلہ کل صبح جب لوگ بیدار ہو رہے ہوں گے ہو چکا ہو گا۔

Title: polls open to choose a president in iran | In Category: دنیا  ( world )
Tags: ,

Leave a Reply