ایران میں پارلیمانی انتخابات کی پولنگ شروع

تہران : ایران کی مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) اور مجلس خبر گان رہبری(اسمبلی آف ایکسپرٹس) کے 290قانون سازوں کے انتخاب کے لیے جمعہ کو پولنگ شروع ہو گئی۔اعتدال پسند صدر حسن روحانی نے ان انتخابات کو پارلیمنٹ میں دقیانوسی اور تنگ نظروں کے غلبہ کو کچلنے اور عالمی طاقتوں کے ساتھ ایک ایٹمی معاہدہ کے بعد خانگی اصلاحات کے لیے نہایت اہم بتایا ہے۔ ” امید کے چراغ‘ کے نام سے پکارے جانے والے حکومت نواز اتحاد انتخابات میں صدر حسن روحانی کے عزائم کی نمائندگی کر رہا ہے ۔ تقریباً55ملین افراد کو حق رائے دہی حاصل ہے۔ جو 290قانون سازوں کو منتخب کرنے کے لیے ووٹ ڈال رہے ہیں۔ایرانی رائے دہندگان دوسرے الیکشن میں بھی جو رہبر معظم آیت اللہ علی خامنہ ای کے اعمال کی نگرانی کرتی ہے، 88رکنی با اختیار کمیٹی مجلس خبرگان رہبری کا بھی انتخاب کرے گی۔مجلس شوریٰ کے لیے منتخب قانون ساز کی میعاد رکنیت 4سال ہوتی ہے جبکہ مجلس خبر گان رہبری کے رکن کی میعاد 8سال ہو تی ہے۔اگر خانہ ای جو اس وقت76ال کے ہیں فوت ہو جاتے ہیں تو مجلس خبر گان رہبری ان کا جانشین مقرر کرے گی۔صبح چھ بجے سے ہی ووٹ ڈالے جانے لگے تھے۔اور اگرچہ ووٹنگ کا وقت شام 6بجے ختم ہو جائے گا لیکن الیکشن کمیشن اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اگر ووٹ ڈالنے والوں کی لمبی قطار دیکھی گئی تو وقت میں اضافہ کر دیا جائے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Polling begin in iran to elect mps in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply