پولینڈ کی مشہور سیاسی پارٹی نے اسرائیلی صدر پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا

وارسا: پولینڈ کی معروف اور نہایت سرگرم دائیں بازو کی سیاسی پارٹی نیشنل موومنٹ ( آر این ) نے اسرائیلی صدر کے خلاف فوجداری مقدمہ چلانے کے لیے پراسیکیوٹرز کے ہاں ایک درخواست دائر کی ہے۔یہ درخواست اسرائیلی صدر ریووین رولین کی گزشتہ ہفتے پولش صدر آندرزیج ڈوڈا سے پولینڈ کے جنوبی شہر کراکو میں نازیوں کے بنائے گئے آشویزڈیتھ کیمپ میں ملاقات کے بعد جاری کردہ بیان کے ردعمل میں دائر کی گئی ہے۔اسرائیلی صدر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہود کی نسل کشی کے پس پشتپولینڈ اور پولش باشندوں کا بھی ہاتھ کارفرما تھا۔آر این تحریک نے کہا ہے کہ اسرائیلی صدر نے نازیوں کے جرائم کی ذمے داری پولش ریاست پر عائد کی ہے جو پولینڈ کے نئے قانون کے تحت ممنوع ہے۔اس نئے قانون کے تحت نازیوں کے یہود کے خلاف جرائم کی ذمے داری پولینڈ پر عائد کرنا ایک قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے اور اس کی سزا مالی جرمانہ اور تین سال قید تک کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔پولینڈ کے سرکاری استغاثہ مارسین گولبیویز کو نیشنل موومنٹ کے سربراہ رابرٹ وینینک کی جانب سے ارسال کیے گئے ایک مکتوب مین کہا گیا ہے کہ وہ اسراائیلی صدر کے اس جرم سے مطلع کربنا چاہتے ہیں جو انہوں ننے نازی جرائم سے پولینڈ اور پولینڈ والوں کو جوڑا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Polish ultranationalists seek prosecution of israeli president rivlin over reported holocaust remarks in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply