افغان پولس اہلکار نے اپنے8ساتھیوں کو ہلاک کر دیا

کابل: افغانستان کے جنوبی زابول صوبہ میں اندرون سلامتی دستوں حملے کے تازہ ترین واقعہ میں ایک پولس جوان نے اپنے8ساتھیوں کوہلاک کر دیا۔مقامی حکام نے بتایا کہ یہ واردات کابل ۔
قندھار شاہراہ پر واقع ایک پولس چوکی پربدھاور جمعرات کی درمیانی شب ہوئی۔ایک سیکورٹی افسر نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ اس پولس اہلکار نے دو دیگر ساتھیوں کےساتھ مل کر ، جنہیں وہ مہمان کے طور پر چوکی کے اند رلایا تھا،یہ واردات انجام دی۔
اس افسر نے مزید بتایا کہ وادات کے بعد حملہ آوران بشمول پولس اہلکار علاقہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس واردات کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ پولس نے اس واردات کے پس پشت کارفرما ذہن کا سراغ لگانے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔اس سے قبل اسی قسم کے ایک حملہ میں جو جنوبی صوبہ قندھار میں کیا گیا تھا سات پولس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: policeman kills 8 of his comrades in latest insider attack in zabul in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply