فلپائن میں امریکہ مخالف ریلی مظاہرین پر پولس نے وین چڑھادی، متعدد زخمی ،کئی گرفتار

منیلا: فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں امریکی سفارت خانہ کے باہر بدھ کے روز امریکہ مخالف ریلی میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے اگلے پچھلے گئیر ڈال کر وین ان پر چڑھا دی۔
جس میں کئی لوگ زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل پولس نے انہیں تتر بتر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے چھوڑے تھے۔ بائیں بازو کارکن گروپ ’بیان ‘کے جنرل سکریٹری ریناٹو ریاج نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے ریلی سے 29 مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ مظاہرین منڈاناؤکے جنوبی جزیرے سے امریکی فوجی دستے کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے زخمیوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ فلپائن میں جمہوریت کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے اور پرامن مظاہرے کی حمایت کرتا ہے۔
ہم نے تمام جماعتوں سے پرامن مذاکرات کرنے کی اپیل کی ہے۔ خیال ر ہے کہ یہ ریلی اس وقت ہوئی ہے جب صدر روڈریگو ڈٹرٹے ان دنوں چین سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے وہاں کے دورے پر ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Police van runs over protesters at anti us rally in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply