جرمنی کے ایک سنیما گھر میں فلم بینوں کو یرغمال بنانے والا نقاب پوش پولس کارروائی میں ہلاک

برلن:جرمنی میں فرینکفرٹ کے جنوب میں واقع ویرنیہم شہر کے ایک سنیما کمپلیکس میں آج جس نقاب پوش بندوق بردار نے فائرنگ کرتے ہوئے فلم بینوں کو یرغمال بنا لیا تھا پولس کارروائی میں مارا گیا۔ایک دیگر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نقاب پوش کی فائرنگ میں 50افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یرغمال بنائے جانے کی خبر ملتے ہی سیکورٹی حرکت میں آگئی اورسروں پر خود اور جس پر بلٹ پروف جیکٹیں پہنے اسلحہ سے لیس پولیس نے سنیما ہال میں گھس کرمسلح شخص کو مار دیا۔ اس معاملے میں پولیس کی جانب سے فوری طور پر کوئی رد عمل نہیں آیا ہے۔
اس نے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نہیں بتائی اور اور نہ اس واردات کے محرک کا ابھی تک علم ہو سکا ہے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق پولیس کے جوانوں کو جائے حادثہ کی جانب جاتے دیکھا گیا۔ہیسے ریاست کے وزیر داخلہ پیٹر بیوتھ نے بتایا کہ مسلح شخص ذہنی طور پر معذور لگ رہا تھا۔

Title: police shoot dead masked man who took hostages in german cinema | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply