غیر ملکی زرمبادلہ کی سرمایہ کاری کاجھانسہ دینے والا جوڑا کوالالمپور میں گرفتار

کوالالمپور: غیر ملکی زر مبادلہ کی سرمایہ کاری یا فورکس جعل سازی سنڈیکیٹ چلانے والاایک شادی شدہ جوڑا ، جس کی کافی عرصہ سے تلاش تھی کولا لمپور انٹرنیشنل ایر پورٹ 2(کلیا 2) پر پکڑا گیا۔
رائل ملیشیا پولس ہیڈ کوارٹرواقع بوکت امان میں کمرشیل سی آئی ڈی ڈائریکٹر داتوک سیری امر سنگھ ایشار سنگھ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک56سالہ مرد اور اس کی55سالہ بیوی کو 11فروری کو پڑوسی ملک سے واپس آنے پر گرفتار کر لیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سنڈیکیٹ کے اب تک پانچ مشتبہ افراد پکڑے جا چکے ہیں ۔ جن میں تین مرد اور دو خواتین ہیں۔سمجھا جاتا ہے کہ یہ سنڈیکیٹ 2013میں تشکیل دیا گیا اور اگست2016تک سرگرم عمل رہا۔
اور کم و بیش 70ہزار افراد اس سنڈیکیٹ کے جال میں پھنسے۔امرسنگھ کے مطابق پولس نے ان کے قبضہ سے 10.4ملین ملیشیائی رنگٹ کی مالیت کے اثاثے بشمول ان سب کے الگ الگ مکانات، ایک مشترکہ مکان،ایک دکان اور دو فیکٹریاں ضبط کی ہیں۔

Title: police nab couple in forex scam at klia2 | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply