لندن دہشت گردانہ حملے کامزید ایک مشتبہ گرفتار

لندن :لندن کے ایک پل پر گزشتہ دنوں ہوئے حملے کی تحقیقات کر رہی پولیس نے مشرقی لندن میں کل ایک 19 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔اس گرفتاری سے اس حملے کے سلسلے میں گرفتار کیے جانے والوں کی تعداد بڑھ کر سات ہو گئی ۔ پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ جس شخص کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اسے جنوبی پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔ اسے۔ اس حملے کے سلسلے میں چھ مشتبہ افراد کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے لندن کے ایک پل پر پیدل چل رہے لوگوں پر تین حملہ آوروں نے وین چڑھا دی تھی اور قریب ہی واقع ایک بازارمیں لوگوں پر چاقوؤں سے حملے کیے تھے۔ اس حملے میں آٹھ افراد ہلاک اور 50 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں تین فرانسیسی، دو آسٹریلوی اور ایک ایک اسپین ، کناڈا اور برطانیہ کا تھا۔پولیس کارروائی میں بعد میں تینوں حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Police make more arrests after london bridge terror attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply