الجیریا کے شہر کانسٹن ٹائن میں پولس نے دہشت گرد کو ہلاک کر کے خود کش حملہ ناکام بنا دیا

الجیرس سٹی:الجیریا کے مشرقی شہر کانسٹن ٹائن میں آج ایک دہشت گرد نے پولیس اسٹیشن پر بم سے حملہ کر دیا، لیکن سیکورٹی فورسز نے اسے عمارت کے اندر داخل ہونے سے پہلے ہی صدر دروازے پر ہی مار گرایا۔
تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ حملے میں کوئی زخمی ہوا ہے کہ نہیں۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا، ’پولیس اسٹیشن کے اندر درجنوں پولیس اہلکار اپنے کنبہ کے ساتھ تھے۔
تبھی ایک دہشت گرد نے پولیس اسٹیشن پر بم سے حملہ کر دیا، لیکن پولیس اور سیکورٹی نے اندر داخل ہونے سے پہلے ہی اسے مار گرایا۔‘ ملک کے وزیر داخلہ نورالدین بیدوئی نے حملے کی تصدیق کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Police foil attempted suicide attack in algeria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply