پیرس دہشت گردانہ حملے کے دو مشتبہ پوچھ گچھ کے لیے حراست میں

بروسلز:بیلجیئم پولیس نے 2015 میں فرانس کی راجدھانی پیرس میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے سلسلہ میں دو مشتبہ افراد کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا ہے۔
اس حملے میں 130 افراد مارے گئے ہیں۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ آئندہ چند گھنٹوں میں دونوں مشتبہ افراد کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ اس کے بعد عدالت یہ فیصلہ کرے گی کہ ان پر کیا الزامات طے کیے جائیں۔
قابل ذکر ہے کہ پیرس حملوں کی سازش رچنے والے بیشتر افراد بروسلز میں رہتے ہیں اور سیکورٹی ایجنسیاں ان علاقوں کی سخت نگرانی کررہی ہیں جہاں ان کے ملنے کا امکان ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Police arrest two suspected of paris attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply