لندن دہشت گردانہ حملہ: پولس نے12 افراد کو گرفتارکیا

لندن:لندن پولیس نے حملے کے سلسلہ میں مشرقی لندن سے 12لوگوں کو گرفتار کیاہے۔اس حملہ میں آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور 48زخمی ہوگئے تھے۔ لندن میٹرو پولیس سروس نے آج ایک بیان میں کہا کہ ” لندن میٹرو پولیٹن کی انسداد دہشت گردی یونٹ نے کل رات ہوئے حملے کے سلسلہ میں اتوار کی صبح مشرقی لندن کے بارکنگ علاقہ سے 12لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔“
واضح رہے کہ لندن کے اہم علاقہ میں سے ایک لندن برج پر پیدل چل رہے لوگوں پر گاڑی چڑھائے جانے اور پاس کے علاقہ میں ہی چاقوسے حملہ کے واقعہ میں آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی۔پولیس نے تینوں حملہ آوروں کو موقع پر ہی گولی مارکر ہلاک کردیاتھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Police arrest 12 after london bridge attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply