ٹریسا مئے کے دستخط کرتے ہی برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کا عمل با قاعدہ شروع

لندن :برطانیہ کا یورپی یونین سے علیحدگی کا سلسلہ آج سے باقاعدہ شروع ہو گیا۔ وزیراعظم ٹیریسا مے نے، جو آج بروسلز پہنچ رہی ہیں، کل دیر گئے تاریخی علیحدگی نامے پر دستخط کر دیئے۔ دستاویز پہنچنے کے بعد یورپی یونین کے لزبن معاہدے کے آرٹیکل پچاس پر بھی عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔ اس کے باوجود برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی میں دو سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
آج ہی ٹیریسا مے بھی برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے، جس میں ایک ایسے بریگزٹ معاہدے پر زور دیں گی، جو تمام برطانوی عوام کے مفاد میں ہو۔ یورپی یونین کے دیگر رکن ممالک کے ان تقریباً تیس لاکھ شہریوں کا بھی احاطہ کیا جائے گا جو برطانیہ میں مقیم ہیں۔ محترمہ مے کے مطابق، ”یہ میرا ٹھوس عزم ہے کہ اس ملک کے ہر شہری کے لیے ایک بہتر معاہدہ کیا جائے گا۔ ہم عظیم لوگوں کی ایک قوم ہیں، ایک قابل فخر ماضی اور ایک تابناک مستقبل والی قوم۔
اور اب یورپی یونین کو چھوڑنے کا فیصلہ ہو چکا ہے اور اس وقت ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے۔“۔ واضح رہے کہ جون 2016 کے تاریخی ریفرنڈم میں برطانوی عوام نے یورپی یونین سے الگ ہو جانے کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔ مارچ 2019 تک یہ علاحدگی بظاہر مکمل ہونے جارہی ہے۔ بظاہر اس لئے کہ برطانیہ میں ابھی بھی بریگزٹ کے حوالے سے ا ختلاف رائے بر قرار ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm theresa may signs letter which will start britain leaving the eu in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply