وزیر اعظم نریندر مودی کی شہنشاہ جاپان سے ملاقات

ٹوکیو:وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہند جاپان سالانہ دو طرفہ کانفرنس سے قبل جاپان کے شہنشاہ آکی ہیتوسے ملاقات کی۔ مسٹر مودی کے سہ روزہ جاپان دورے کے دوران ان کے ساتھ آئے وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے اس ملاقات کو خاص طور پر اہم بتایا۔
انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہاکہخصوصی اہمیت والی یہ ملاقات ہند جاپان کے درمیان انتہائی قریبی رشتے کی علامت ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جاپان کے شہنشاہ آکی ہیتو کو مبارکباد دی۔ مسٹر سوروپ نے ایک اور ٹویٹ میں کہاکہدو اہم تہذیبوں کے تعلق سے بات چیت۔ نریندر مودی اور شہنشاہ آکی ہیتونے ہندوستان اور جاپان کے مشترکہ مفادات اور ایشیا کے مستقبل پر بات چیت کی۔
مسٹر مودی کے کل یہاں پہنچنے کے بعد یہ پہلا سرکاری پروگرام تھا۔ دن بھر کے مصروف شیڈول میں وزیر اعظم تجارت اور سرمایہ کاری کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے امکان تلاش کرنے کے لئے جاپان کے بڑے کاروباری لیڈروں کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm narendra modi meets japanese emperor akihito in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply