منیلا میں وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ میں دو طرفہ کامیاب مذاکرات

منیلا: وزیر اعظم نریندر مودی نے آسیان چوٹی اجلاس میں کہا کہ ان کی حکومت نے ہندوستان میںکاروبار کرنا سہل کر دیا اور کاروبار کی آسانیوں کی عالمی درجہ بندی میں ہندوستان نے جو چھلانگ لگائی ہے اتنی مبی چھلانگ آج تک کوئی دوسرا ملک نہیں لگا سکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن دھن اسکیم ے نتحت غریبوں کو ملنے والی سبسڈی اب سیدھے غریبوں کے کھاتے میں جاتی ہے۔
اس سے قبل آسیان کے31ویں سربراہ اجلاس میں پیر کے روزمودی نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے دو طرفہ مذاکرات کیے۔ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے بعد وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے اور دونوں ممالک ایشیا اور انسانیت کے مستقبل کے مفادات میں کام کر رہے ہیں۔مودی نے ہندستانی برادری کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ میں بھی شرکت کی ۔
اور کہا کہ ہندوستان پوری دنیا میں امن کا خواہاں ہے۔انہوں نے منیلا میں ہندوستانی برادری سے کہا کہ ہم ایسے انداز میںکام کریں گے اور ہندوستان کو بدل دیں گے کہ آپ سب ہندوستان واپس آکر رہنے کی خواہش کرنے لگیں گے۔انہوں نے تالیوں کی گڑگڑاہٹ مین کہا کہ ”میں عوام کے لیے جس نے مجھے اقتدار سونپا ہے، کام کرتا رہوں گا“۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi says india strives for world peace contributes most in un peacekeeping forces in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply