وزیر اعظم نے جاپان جاتے ہوئے بنکاک میں مختصر قیام کے دوران تھائی شہنشاہ کو خراج عقیدت پیش کیا

بنکاک:وزیراعظم نریندر مودی نے جاپان جاتے وقت تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں آج تھائی لینڈ کے آنجہانی بادشاہ بھومیبول ادلیادیج کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ”وہ دنیا کےلئے ایک مثالی شخصیت تھے۔دنیا سے ان کی رخصتی عالمی برادری کےلئے بہت بڑا نقصان ہے۔“ ہندوستانی سفارت خانے کے ایک بیان کے مطابق وزیراعظم کی پرواز مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر 15منٹ پروہاں اتری اوروہ ٹوکیو کے لئے 3بجے روانہ ہوئے۔
ہوائی اڈے پر وزیراعظم کا استقبال تھائی لینڈ کے وزیرٹرانسپورٹ نے کیا۔ تھائی لینڈمیں آنجہانی بادشاہ کے لئے ایک سال کا سوگ منا یاجارہا ہے،جن کا انتقال 13اکتوبر کو ہوا تھا۔وہ چکری شاہی خاندان کی 234سالہ بادشاہت میں 9ویں بادشاہ تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi pays respects to the late king in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply