وزیر اعظم نریندرمودی کا قازقستان میں چینی صدر جن پنگ سے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

آستانہ:وزیر اعظم نریندر مودی نے آج چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کرکے باہمی امور پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں کی یہ ملاقات قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی سربراہی اجلاس (شنگھائی تعاون تنظیم) سے الگ سے ہوئی ہے۔ مسٹر مودی نے اس ملاقات کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم میں ہندوستان کی رکنیت کی حمایت کے لئے چین کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے سلسلے میں ہمارے ملک کے عوام خاص طور پر نوجوان طبقہ مستقبل کے تئیں پر امید سوچ رکھتے ہیں۔ چین میں منعقدہ ون بیلٹ ون روڈ (اوبی او آر) کانفرنس کا ہندوستان کے بائیکاٹ کرنے کے بعد مسٹر مودی اور مسٹر جن پنگ سے ملاقات ہوئی ہے۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں بہت سے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ ہندوستان کے ایٹمی سپلائر گروپ (این ایس جی) کی رکنیت پر بھی چین سے شدید اختلافات ہیں۔ ہندوستان نے چین پاکستان اقتصادی کوریڈور پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اوبی او آر میٹنگ کا بائیکاٹ کیا تھا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے بانی ارکان میں چین، روس، قزاقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان ہیں۔ہندوستان سال 2005 سے شنگھائی تعاون تنظیم میں مبصر رہا ہے۔ آستانہ سربراہی اجلاس کے بعد چین اس کی صدارت حاصل کرے گا اور اگلے سال وہ اپنے ملک میں اس کا اہتمام کرے گا۔ وزیر اعظم نے بعد میں ازبکستان کے صدر شوکت مرضیوف سے بات چیت کی۔ مسٹر مودی نے کل قزاخستان کے صدر نورسلطان نظربایوف سے ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے پر بات چیت کی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi meets chinese president xi jinping on sco sidelines in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply