وزیر اعظم مودی کا جاپانی ہم منصب شین زو آبے سے متعدد امور پر تبادلہ خیال

اوساکا: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز یہاں اپنے جاپانی ہم منصب شین زو آبے سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جاپان کے ریوا دور کے آغاز کے بعد سے دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اکتوبر میں جاپان کے نئے شہنشاہ نارو ہیتو کی تاجپوشی میں صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووندشرکت کریں گے۔

مودی نے جاپان میں اپنا اور ہندوستانی وفد کا پر تپاک خیرمقدم کرنے پر شین زو آبے سے اظہار تشکر کیا۔انہوں نے جی 20-کے چیرمین کے طور پر جاپان کی قیادت کو بھی سراہا۔

وزیر اعظم نے ریوا دور کے آغاز پر آبے اور جاپانی عوام کو مبارکباد دی۔نئے دور کی یہ اصطلاح دو الفاظ ’ری‘ اور ’وا‘ سے بنائی گئی ہے۔

ری کے معنی ”کمانڈز یا حکم“ نیز ’مبارک‘ اور ’عمدہ‘کے لیے جاتے ہیں۔ جبکہ وا کا مطلب فرقہ وارانہ ہم آہنگی ہے۔نیز جاپانی زبان میں اس کے معنی ”امن “ بھی سمجھے جاتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi holds talks with shinzo abe in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.