مودی جی کی پاکستان پرکوئی ٹھوس حکمت عملی نہیں اور پاکستان سے مذاکرات آسان نہیں: راہل گاندھی

لندن: کانگریس صدر راہل گاندھی نے یہاں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حوالے سے ان کی کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔

راہل نے کہا کہ پاکستان کے لیے مودی کے پاس گہرائی سے سوچی سمجھی کوئی اسکیم یا منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان سے مذاکرات کرنے جوئے شیر لانے سے کم نہیں ہے۔

کیونکہ وہاں ایسا کوئی ادارہ نہیں ہے جوزبردست اختیارات کا حامل ہو ۔ہم اس وقت تک انتظار کریں گے جب تک کہ وہاں کوئی ہم آہنگ ڈھانچہ اور ایک فریم ور ک قائم نہیں ہو جاتا ۔

چین سے تنازعہ کے حوالے سے راہل نے کہا کہ ڈوکلم تنازعہ مودی جی کے لیے محض ایک واقعہ سے زیادہ کچھ نہیں ہے اس کو انہوں نے پس پشت ڈال رکھا ہے۔

اگر انہوں نے ڈوکلم تنازعہ کا گہرائی سے جائزہ لیا ہوتا تو وہ اسے روک سکتے تھے۔کانگریس صدر نے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ ڈوکلم میں آج بھی چینی فوج موجود ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ رائج کرنسی کو راتوں رات غیر مروج قرار دے دینے کے خیال کے پس پشت براہ راست آر ایس ایس کا دماغ کارفرما تھا اور یہ خیال وزیر اعظم کو بھا گیا اور اس نے ان کے دماغ میں جگہ بنالی۔

راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ مودی جی نے اقتدار کو زبردست مرکزیت دے دی ہے ۔جبکہ دیکھا جائے تو ہندوستان ی اسی وقت ترقی ہوئی جب اقتدار کی غیر مرکزیت رہی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi has no strategy on pak says rahul at iiss in london in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply