پاکستان کے وزیر اعظم خاقان عباسی کی امریکہ میں ایرانی صدر حسن روحانی سے اہم ملاقات

 نیو یارک:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیو یارک میں ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے دو طرفہ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایران ہمارا ہمسایہ اور برادر ملک ہے جس کے ساتھ ہماری ہمیشہ ہی محبت رہی ہے اور ہم ایران کے ساتھ تمام میدانوں میں دوطرفہ تعلقات کی توسیع اور تقویت کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ علاقائی، اقتصادی اور سیکورٹی تعاون سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ملاقات میں ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران، پاکستان کی توانائی ضروریات پوری کرنے کے لئے تیار ہے اور اس مقصد کے لئے توانائی کے شعبے میں پاکستانی سرمایہ کاروں کا بھی خیر مقدم کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران، پاکستان اور افغانستان کے درمیان قریبی تعاون اور ہم ا?ہنگی علاقائی سلامتی کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ ایرانی صدر نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوستانہ تعلقات ایران کے لئے اہم ہیں اور اس سلسلے میں پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm khaqan abbasi meets hassan rouhani in new york in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply