عمران خان کی بیجنگ میں چینی صدر سے ملاقات، باہمی مفادات کے معاملات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد :ریڈیو پاکستان کے ایک نشریہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بیجنگ میں چینی صدرشی جینپنگ سے بدھ کے روز ملاقات کی اور علاقائی صورت حال اور باہمی مفادات کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم دفتر (پی ایم او) سے جاری ایک بیان میں اس حوالے سے کہا گیا کہ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے74ویں اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر حکومت چین کے اصولی موقف خاص طور پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا نام لے کر وزیر اعظم لی کیقیانگ اور صدر شی جینپنگ سے اظہار تشکر کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ چین نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

پریس کو جاری کیے گئے بیان مین مزید کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے صدر شی کو ملک کی تازہ صورت حال سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان مشکل اقتصادی صورت حال پو قابو پانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔عمران خان کے حوالے سے کہا گیا کہ ”اس ضمن میں چین نے جو مالیاتی تعاون دیا ہے اسے ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے“۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین نے پاکستان کی غیر مشروط مدد کی ہے۔وزیر اعطم نے یہ بھی کہا کہ چین نے پاکستان کو نہایرت ابتر اقتصادی صورت حال سے نلکنے کا موقع فراہم کیا اور اس کے لیے انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری فریم ورک کے تحت چینی مدد کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین سدا بہار دوست اور ابدی اسٹریٹجک پارٹنر ہیں ۔

وزیر اعظم نے چینی صدر کو عوامی جمہوریہ چین کے 70ویں یوم تاسیس کی مبارکباد دی اور پاکستانی وفد کے بیجنگ پہنچنے پر اس کاپر تپاک استقبال کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔صدر شی پینجینگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران پاکستان اور چین کے تعلقات پر وزیر اعظم کے اظہار خیال کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں قریبی دوستانہ تعلقات ہیں اور مختلف شعبہ حیات مین ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm imran president xi discuss bilateral relations in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.