یو کے کی سکھ تنظیموں نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو اعزاز سے سرفراز کیا

لندن: برطانیہ کی دو بڑی سکھ تنظیموں نے سکھ مت کے بانی بابا گرو نانک دیو جی مہاراج کے 550پرکاش اتسو تقریبات کے موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو لائف ٹائم ایچیو منٹ کے اعزاز سے سرفراز کیا۔

یو کے اور یورپ میں تجارت و سرمایہ کاری کے لیے وزیر اعظم کے ترجمان صاحبزادہ جہانگیر نے وزیر اعظم کی جانب سے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔

اس لائف ٹائم ایچیومینٹ ایوارڈ کا اعلان کرنے کے پروگرام کی لندن کے مئیر صادق خان کے اشتراک سے سکھ نیٹ ورک، سکھ فیڈریشن (یو کے) اور لندن اسمبلی کے رکن ڈاکٹر اونکار سہوستا نے مشترکہ میزبانی کی تھی۔

اس پروگرام میں ،جس میں برطانیہ کے مختلف حصوں سے درجنوں سکھ شخصیات اور دیگر لوگوں نے شرکت کی، گرو نانک دیو جی مہاراج کی تعلیمات اور ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ۔

لندن مئیر نے مہمانوںکا خیرمقدم کیا اور یوکے میں سکھوں کی خدمات اور کارناموں و کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔

خان نے سکھ برادری اور سکھ مذہب کی مساوات ، عقیدے اور وحدانیت کیتعلیمات کی زبردست ستائش کی ۔اس موقع پرپریت کور گل ، ڈاکٹر سہوتا،نائب مئیر دیبی ویکس برنارڈ ، ستپال سنگھ، جس سنگھ،کینن مارک پالسن اور کئی دیگر شخصیات نے اظہار خیال کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm imran awarded lifetime achievement award by uk sikh groups in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.