عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک پہنچ گئے

بچشکیک(کرغستان) : وزیر اعظم پاکستان عمران خان نیازی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس ای او) سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے جمعرات کی سہ پہر میں کرغستان کے دارالحکومت بشکیک پہنچ گئے۔ ایس سی او کے19ویں اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچنے والے عمران خان کا ہوائی اڈے پر استقبال کرنے کے لیے کرغستان کے وزیر اعظم موخامدکلیائی ابیلگزئی اور وزیر صحت کوسموس بیک ساریویچ چولپونابیف موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی عثمان ڈار بھی کرغزستان پہنچے ہیں۔ واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی بھی شرکت کررہے ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان اورمودی کی اجلاس کے دوران فرصت کے لمحات میں دو طرفہ باقاعدہ یا غیر رسمی سرسری ملاقات تک کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا جارہا۔

کرغزستان کے دارالحکومت بشکک روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایس سی او اجلاس کا مقصد خطے کی اقتصادی حالت کے اقدامات کا جائزہ لینا ہے، چند روز قبل او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہوا تھا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی تجاویز ایس سی او لیڈر شپ کے سامنے رکھی جائیں گی جس پر وہ فیصلہ دیں گے، وزیراعظم عمران خان کی دیگر ممالک کی قیادت سے بھی ملاقات اور مشاورت ہو گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm imran arrives in kyrgyzstan to attend 19th sco meeting in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.