جاپان جنگی مظالم نہیں دوہرائے گا: جاپانی وزیر اعظم آبے

ٹوکیو: جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے کہا ہے کہ امریکہ کے پرل ہاربر کے دورے کے دوران وہ دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جاپان ماضی کی جنگوں کے دوران ڈھائے گئے مظالم کو نہیں دہرائے گا۔ امریکہ کے صدر براک اوباما کے ہیروشیما کے دورہ کے سات ماہ بعد مسٹر آبے اب پرل ہاربر میں خراج عقیدت پیش کریں گے۔
پرل ہاربر پر جاپانی حملے سے دوسری عالمی جنگ کی شروعات ہوئی تھی۔جاپان کے ہیروشیما میں امریکہ نے ایٹم بم گرایا تھا جس کے بعد جنگ کا خاتمہ ہو گیا تھا۔ مسٹر آبے نے جاپانی بزنس لابی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں مختلف مسائل سے نمٹنے کے لئے جاپان اور امریکہ کا اتحاد ایک نئی امید ہے۔
انہوں نے کہا، ’مجھے امید ہے کہ یہ دورہ تاریخی ہو گا۔‘ مسٹر آبے حملے کے 75 سال بعد مسٹر اوباما کے ساتھ وہاں جائیں گے۔ دونوں رہنما منگل کو ہوائی صوبے کے دارالحکومت کونولولو میں ملاقات کریں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm abe to send message japan wont repeat war atrocities in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply