وزیر اعظم خاقان عباسی نواز شریف سے ملاقات کرنے لندن پہنچے

لندن:پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزیر خارجہ خواجہ آصف اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کے ہمراہ لندن پہنچ گئے جہاں وہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے آج ایک اہم ملاقات کریں گے۔
اس ملاقات کے دوران ملک میں سیاسی معاملات کے حوالے سے کئی اہم فیصلے کیے جانے متوقع ہیں۔وزیراعظم اپنے پیش رونواز شریف کو پاکستان کی سیاست میں ہونے والی اہم پیش رفت سے بھی آگاہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نے جو آج اسلام آباد واپس آنے کا ارادہ رکھتے تھے، اپنی واپسی ملتوی کر دی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آئندہ ہونے والے عام انتخابات آج کی میٹنگ کا اہم ترین ایجنڈا ھیں۔اس میٹنگ میں مسلم لیگی رہنما، آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں تاخیر کے متوقع امکانات پر بھی حکمت عملی بھی تیار کریں گے۔
قبل ازیں مسٹر عباسی، خواجہ آصف اور شہباز شریف بدھ کولندن پہنچنے کے بعد سابق وزیراعظم شوکت عزیز سے ان کے بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے ان کی رہائش گاہ گئے ۔

Title: pm abbasi reaches london to meet former pm nawaz | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply