نیپال میں طیارہ حادثہ،23مسافر ہلاک

کٹھمنڈو: نیپال کے پہاڑی علاقہ میں دوران پرواز اچانک راڈار سے غائب ہوجانے والا ایک چھوٹا طیارہ میا گڑی ضلع کے دھانہ گاو¿ں میں گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں سوار مسافروں جن میں دو غیر ملکی بھی ہیں، اور عملہ کے بارے میں ابھی معلوم نہیں ہو سکا کہ ان کا کیا حشر ہوا۔ایک اہلکار یوگندر کوار نے بتایا کہ طیارہ صرف 18منٹ کی پرواز پر تھا لیکن اڑان بھرتے ہی راڈار سے غائب ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ ان دو ہوائی اڈوں کے درمیان جہاں یہ یہ طیارہ پرواز کر رہا تھا کوئی ہوائی پٹی نہیں ہےجس سے یہ قیا س کیا جاسکتا ہو کہ وہ وہاں اترگیا ہوگا۔یہ طیارے نے کٹھمنڈو کے ایک تفریحی مقام پوکھرا سے پرواز بھری تھی اور شمال میں جوم سوم کی جانب، جو کہ پہاڑوں پر جانے کے لیے کوہ پیماو¿ں کا روانگی کا مقام ہے، جارہا تھا۔یہ دو انجن کا طیارہ نیپال میں تارا ایر لائنز کا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Plane with 23 on board crashes in nepal in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply