ترکی میں کردش ورکر پارٹی کے حملہ میں 2 فوجی ہلاک

دیار باقر: (رائٹر) ترکی کے دیار باقر صوبہ میں فوج کی گاڑی کو نشانہ بنا کر دھماکہ کیا گیا جس میں دو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔سیکورٹی ذرائع نے کہاکہ کردش ورکر پارٹی (پی کے کے) کے دہشت گردوں نے کل فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں دو جوانوں کی موت ہوگئی۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی تلاش کیلئے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی گئی ہے۔ذرائع نے کہاکہ ایک دیگر واقعہ میں فوج کی جانب سے تنسیلی صوبہ میں ڈرون حملے کئے گئے جس میں پی کے کے کے تین دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pkk militants kill 2 turkish soldiers in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply