ترکی میں کرد دہشت گردوں کے حملہ میں 2 فوجی ہلاک

دیار باقر:ترکی میں کرد ستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے دہشت گردوں کے بم حملے میں آج دو فوجی ہلاک اور ایک فوجی زخمی ہوگیا۔ سیکورٹی فورسیز کے ذرائع نے بتایا کہ جنوب مشرقی ترکی کے سیٹ علاقے کے نزدیک قومی شاہراہ پر جیسے ہی فوجی گاڑی وہاں سے گزری، گھات لگائے دہشت گردوں نے پہلے سے سڑک کے کنارے نصب کردہ بم کو ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا۔
حکومتی بیان کے مطابق خطہ میں کرد دہشت گردوں کی گرفتاری کی مہم تیزی سے چلائی جارہی ہے۔پی کے کے نے جسے امریکہ اور یورپی یونین نے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے، جولائی 2015سے ترک حکومت کے خلاف اپنی 30سالہ پرانی مسلح مہم پھر شروع کر رکھی ہے۔
اس وقت سے اب تک ہونے والے مسلح تصادموں اور فوجی کارروائیوں میں کئی فوجی ،پولس افسران اور ولیج گارڈز سمیت 600سے زائد سیکورٹی اہلکار ہلاک اور7700سے زائد پی کے کے دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pkk bomb martyrs 3 soldiers in turkey in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply