فلپائن میں ایک کشتی پر بحری قزاقوں کی فائرنگ،8ماہی گیر ہلاک

منیلا:جنوبی فلپائن میں بحری قزاقوں نے آج ماہی گیروں کی ایک کشتی پر حملہ کر دیا جس میں8 ماہی گیر ہلاک ہو گئے۔ساحلی محافظ دستے کے ترجمان کمانڈر ارمانڈ بلیلو نے بتایا کہ فلپائن کی اس ماہی گیری کشتی میں عملے کے بھی رکن تھے۔جب کشتی جمبواکانگا جزیرہ نما کے نزدیک سرومنی جزیرے سے گزر رہی تھی اسی وقت پانچ سمندری لٹیروں نے اسی نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ شروع کردی
۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ میں8افراد ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ سے گھبرا کر پانچ افراد نے کشتی سے سمندر میں چھلانگ لگا دی۔یہ لوگ تیر کر پاس کے جزیرے پر پہنچ گئے۔کشتی میں سوار دو دیگرافراد صحیح سلامت ہیں۔
ترجمان نے بتایا ،”ہمارا خیال ہے کہ یہ سمندری لٹیروں کا حملہ تھا۔اگر وہ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے دہشت گرد ہوتے تو وہ ان لوگوں کو یرغمال بناکر ان کی رہائی کےلئے تاوان کا مطالبہ کرتے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ حملہ آور تاریکیکا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے اور ان کی تلاش کے لئے ساحلی محافظ دستے نے دو جہاز بھیجے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pirates kill 8 fishermen in philippines in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply