جنیوا نیلامی میں ایک نایاب گلابی ہیرا تین کروڑ سولہ لاکھ امریکی ڈالر میں فروخت ہوا

نئی دہلی: یہاں موصول اطلاع کے مطابق 15.38قیراط کا موتی کی شکل میں ایک نایاب گلابی رنگ کا ہیرا جنیوا میں ہونے والی ایک نیلامی میں31.6 ملین امریکی ڈالر میں فروخت ہوا۔
اس فروخت سے کسی بی نیلامی میں فروخت ہونے والا یہ اب تک کا سب سے مہنگا ہیرا ہے۔یہ ہیرا جنیوا میں 17مئی کو بین الاقوامی نیلام گھروں کے زیر اہتمام ہونے والی ”میگنی فیسینٹ جیویلز اینڈ نوبل جیویلز “ کی موقع پر نیلامی کا ایک حصہ تھا۔
ساؤتھ بے کی انٹرنیشنل جیویلری کے عالمی چیرمین ڈیوڈ بینٹ نے کہا کہ یہ تصور کرنا بھی مشکل ہے کہ کوئی ہیرا اس غیر معمولی ہیرے بھی زیادہ چمکدار گلابی رنگ کا ہوگا۔
اس ہیرے کا رنگ بلاشبہ حیران کن ہے اور جہاں تک اس کے حجم کا تعلق ہے تو میری اب تک کی زندگی کا یہ انوکھا سائز ک ہے جو میں نے دیکھا ہے۔

Title: pink diamond sells for record usd 31 6 mn at geneva auction | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply