لندن ٹاور ہل اسٹیشن پر آتشزدگی ، 5افراد جل کر زخمی

لندن: لندن کے ٹاور ہل اسٹیشن میں اس وقت کوف و ہراس اور سراسیمگی پھیل گئی جب وہاں معمولی آگ لگ گئی اور اس میں مبینہ طور پر 5 افراد جل کر زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ برٹش ٹرانسپورٹ پولس نے ٹوئیٹ کیا کہ واقعہ مشتبہ نہیں ہے ۔اور خیال کیا جاتا ہے موبائیل چارجنگ کے دوران ضرورت سے زیادہ گرم ہو کر پھٹ گیا جس سے یہ آگ لگ گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ ایک شخص اپنا موبائیل چارج کر رہا تھا کہ موبائل کی بیٹری بہت زیادہ گرم ہو کر دھماکہ سے اڑ گئی۔یہ دھماکہ جس وقت ٹاو ر ہل اسٹیشن ڈسٹرکٹ لائن پر ہوا تو وہاں سے ایک ٹرین مشرقی لندن سے ایلنگ براڈ وے کیجانب جانے کے لیے تیار تھی۔آگ لگنے کے بعد جائے وقوعہ پر فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں پہنچ گئیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے اسٹیشن کو عارضی طور پر بند کردیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Phone charger fire causes panic at londons tower hill station in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply