فلپائن میں سلامتی دستوں کی کارروائی میں داعش کے دو دہشت گرد ہلاک

منیلا:(رائٹر)فلپائن کے جنوبی صوبہ ماراوی میں سیکورٹی دستوں ن کے ہاتھوں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش) سے وابستہ ایک دہشت گرد تنظیم کے دو بڑے کمانڈروں عمر خیال موتے اور اسلن ہیپی لون کی ہلاکت کے بعد فلپائن کے فوجی سربراہ جنرل ایڈورڈو آنونے عزم کیا ہے کہ داعش سے وابستہ اور اس کے وفادار انتہا پسند گروپوں کی بیخ کنی کرنے میںکوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اب چند روز کی ہی بات ہے جس کے بعد آخر کار یہ اعلان کر دیا جائے گا کہ ماراوی دہشت گردوں کے چنگل سے بازیاب کرا لیا گیا ہے۔
وزیر دفاع ڈیلفن لارینجانا نے بھی صحافیوں کو بتایا کہ سیکورٹی دستوں نے دو دہشت گردوں کو مار گرایا۔جبکہ ایک دوسرا دہشت گرد ملیشیائی نژاد محمود احمد اب تک فرار ہے۔ہیپی لون جنوب مشرقی ایشیا میں داعش کا سربراہ تھا اور عمر خیام موتے ماراوی شہر پر 23مئی کو کنٹرول کے بعد سے فوج سے لڑنے والی تنظیم کے سربراہ کے دو بھائیوں میں سے ایک تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Philippines vows to crush pro daesh groups after 2 leaders killed in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply