فلپائنی فضائیہ کی بمباری میں فلپائن کے ہی10فوجی ہلاک

منیلا: دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے قبضہ والے ایک شہر کو چھڑانے کی کوششوں کے دوران فوج نے اپنے ہی لوگوں کو غلطی سے مار ڈالا جس میں دس (10) فلپائنی فوجی ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ وزیر دفاع ڈیلفن لور نیزانہ نے اخباری نمائندوں کو پیغام بھیج کر بتایا کہ ہمارے کئی فوجی اپنے ہی ملک کی فضائیہ کے حملے کا نشانہ بن گئے۔
اس میں 10 ہلاک اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔ کئی بار جنگ کی دھند میں تال میل ٹھیک نہیں ہوتا اور ہم اپنے ہی لوگوں پر نشانہ لگا بیٹھتے ہیں۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ حادثہ کیسے پیش آیا تھا۔
فلپائنی مسلح افواج دولت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش) سے وابستہ باغیوں کو مراوی شہر سے بے دخل کرنے کے لئے زمینی حملوں کے علاوہ ہیلی کاپٹروں سے فضائی حملے بھی کررہے ہیں۔ وہ اس شہر پر 8 روز سے قابض ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Philippines soldiers killed in friendly fire air strike in marawi in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply