فلپائن میںانسداد منشیات اسمگلنگ مہم کے دوران مارے گئے تمام لوگ اسمگلر نہیں تھے۔پولس سربراہ

منیلا: فلپائن کے قومی پولیس کے سربراہ نے آج کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف چلائی گئی مہم میں ایک ہزار 67 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور کیس کی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارے گئے تمام لوگ اسمگلنگ سے منسلک نہیں تھے۔
پولیس ڈائریکٹر جنرل رونالڈو ڈیلا روسا نے کہا کہ سات ہفتے قبل چلائی گئی مہم میں بڑی تعداد میں لوگوں کے مارے جانے کے معاملے کی جانچ چل رہی ہے جس میں پتہ چلا ہے کہ اس میں کچھ ہلاکتیں باہمی رنجش اور چوری ڈکیتی کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ مسٹر روسا نے قتل کیس میں سینیٹ کی تحقیقاتی کمیٹی کو یہ اطلاع دی۔
فلپائن کے قریبی معاون ملک امریکہ نے ان واقعات پر کل تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈوٹرٹ حکومت سے انسانی حقوق کے قوانین پر عمل کرنے کی اپیل کی تھی۔ واضح رہے کہ صدر راڈر ڈوٹرٹ نے سات ہفتے قبل ہی ملک کی باگ ڈور سنبھالی ہے اور اسی کے بعد اسمگلروں کے خلاف چلائی گئی بڑی مہم میں ایک ہزار سے زائد لوگ مارے گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Philippines police say not all 1067 unexplained killings are drug related in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply