فلپائن میں دہشت گردوں کے خلاف فوج کی زبردست زمینی و فضائی کارروائی شروع

ماراوی سٹی، فلپائن: فلپائن کے جنوبی ماراوی سٹی میں پھنسے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف مسلح افواج نے زبردست بری و فضائی کارروائی کرتے ہوئے ان کے فرار کے تمام راستے مسدو دکر کے ان کے ٹھکانوں پر زوردار بمباری شروع کر دی ۔ فوج کے ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ فوج کو اس بات کا خدشہ ہے کہ رمضان المبارک کے اختتام کے بعد مقدس تہوار عید الفطر کے بعد ان دہشت گردوں کی مدد کے لئے مزید دہشت گرد آ سکتے ہیں اس لئے فوج اپنی مہم کو عید سے قبل ہی مکمل کر لینا چاہتی ہے۔
اس مقام پرفوج اور دہشت گردوں کے درمیان جاری لڑائی کا پانچواں ہفتہ ہو چکا ہے اور اس میں تقریباً 350 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ یہاں سے اپنے گھروں کو چھوڑ کر جا رہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ طیاروں کی بمباری اور دونوں طرف سے کی جا رہی فائرنگ میں منہدم مکانوں میں انہوں نے متعدد لاشیں دیکھی ہیں۔
فوجی ترجمان اور بریگیڈیر جنرل ریستتتو پاڈیلا نے بتایا کہ فوج اور پولیس کے اعلیٰ افسران کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس لڑائی کو عید سے پہلے ہی ختم کر لیا جائے تاکہ عید کے بعد ان دہشت گردوں کی مدد کے لئے کہیں اور سے مدد نہیں پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خود پتہ نہیں ہے کہ یہ لڑائی کب تک چلے گی کیونکہ فوجیوں کو ہر گھر میں جا کر دہشت گردوں کے خلاف لڑنا پڑ رہا ہے اور چاروں طرف بارودی سرنگیں بھی بچھی ہوئی ہیں جو ہمارے فوجیوں کے لئے ایک خطرہ بن کر سامنے آ ئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فوج اس بات پر قریبی نظر رکھ رہی ہے کہ انہیں کہیں کسی دوسری طرف سے مدد نہیں ملنے پائے۔ اس دوران کچھ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اس بات کا مکمل امکان ہے کہ رمضان المبارک کے ختم ہونے کے بعد لڑائی مزید تیز ہو سکتی ہے۔ فوج کے اعدادوشمار کے مطابق کل تک طرفین کی فائرنگ میں 257 دہشت گرد، 62 فوجی اور 26 شہریوں کی موت ہو گئی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Philippines launches offensive in hope of recapturing marawi in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply