فلپائن میں دو بم دھماکے ،14ہلاک50زخمی

منیلا:جنوبی فلپائن کے عیسائی اکثریت والے شہر میں دو زبردست بم دھماکے ہوئے جس میں کم از کم14افراد ہلاک اور 50زخمی ہو گئے۔پولس کا خیال ہے کہ یہ دھماکے مسلم انتہا پسندوں نے کیے ہوں گے۔
علاقائی پولس سربراہ کرنل برٹولوم بالویوٹ نے کہا کہ پولس کو مشتبہ حملہ آوروں کا سراغ مل گیا ہے اور جلد ہی ان کو پکڑ لیا جائے گا۔انہوں نے مشتبہ ہائے کے نام تو نہیںبتائے لیکن یہ اشارہ دیا کہ حملہ آوروں کا تعلق اسی گروہ سے ہے جس نے گذشتہ سال جنرل سانتوس میں بم دھماکہ کیا تھا۔ فلپائن میں گزشتہ ایک ہفتے کے اندر اندر کسی عوامی مقام پر دھماکے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
دھماکوں کے بعد ایک شخص نے مقامی آر ایم این ریڈیو کو فون کر کے خود کو انتہا پسند گروہ ابو سیاف کا کارندہ بتاتے ہوئے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبولی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Philippines blasts kill 14 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply