فلپائن حکومت نے ماراوی شہر میں جنگ کے خاتمے کا اعلان کیا

کلارک: فلپائن کے وزیر دفاع نے جنوبی فلپائن میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے خلاف گذشتہ پانچ ماہ سے جاری جنگ ، جس میں 1000سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، ختم ہونے کا اعلان کر دیا۔
وزیردفاع ڈیلفن لورینجانا نے کلارک میں منعقد علاقائی دفاعی وزراء اجلاس میں فرصت کے لمحات میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ اب ماراوی میں دہشت گرد وں کا مکمل صفایہ ہو گیا ہے اس لیے وہاں تمام جنگی کارروائیاں ختم کی جاتی ہیں۔  آرمی چیف جنرل ایڈوایرڈو اینو کے مطابق، جس علاقے میں جنگ جاری تھی وہاں ایک مسجد اور دو عمارتوں سے کم ازکم42 باغیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
قابل غور ہے کہ یہ طویل عرصہ سے داعش کے زیر تسلط تھا اور اسے داعش کے چنگل سے چھڑانا سیکورٹی فورسز کے لئے ایک بڑا چیلنج بن گیا تھا لیکن انہوں نے اس میں کامیابی حاصل کر لی ۔فوجی سربراہ نے مزید کہا کہ اب وہاں کوئی دہشت گرد نہیں ہے۔ اس جنگ کے خاتمہ کے ساتھ ہی متعدد یرغمال بھی بازیاب کرا لیے گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Philippines announces end of five month long battle of marawi against islamic state in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply