فلپائن میں فوج سے مسلح تصادم میں 42دہشت گرد ہلاک

منیلا: فوجی ذرائع کے مطابق لناو¿ ڈیل سور صوبہ کے بوتیگ شہر میں سرکاری افواج کے ساتھ تصادم میں ہفتہ سے اب تک کم از کم42افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تاہم فوج کی مغربی منداناو¿ کمان کے ترجمان فایلمین تان نے کہا کہ فوج ابھی تک صرف 4لاشیں ہی برآمد کر سکی ہے۔تان نے کہا کہ ہفتہ سے جاری یہ فوجی کارروائی دو بھائیوں عبداللہ اور عمر ماو¿تے کی قیادت والے گروپ کے انتہا پسندوں کے خلاف کی جارہی ہے ۔ اس گروپ کا تعلق جنوب مشرقی ایشیائی علاقائی دہشت گرد نیٹ ورک جماعت اسلامیہ سے ہے۔تان نے مزید کہا کہ اس تصادم میں فوج کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑا اور 3فوجی ہلاک اور 11زخمی ہو گئے۔انہون نے کہا کہ 20فروری کو یہ تصادم اس وقت شروع ہوا جب دہشت گردوں نے بوتیگ میں ایک فوجی ٹکڑی پر حملہ کیا۔اس کی مدد کے لیے تازہ کمک روانہ کی گئی جس نے پوری قوت سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ کارروائی کے دوران سپاہیوں کی مدد کے لیے بمبار طیارے ، جنگی ہیلی کاپٹر،توپیں اور بکتر بند گاڑیاں بھیجی گئیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Philippine army killed 42 terrorists in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply