تھائی وزیر اعظم اور فلپائنی صدر کئی شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مستحکم کرنے پر متفق

بینکاک:تھائی لینڈ کی جنٹا حکومت اور فلپائن کے صدر روڈریگو دتیرتے نے سرحد پار غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ سمیت مختلف جرائم پر روک لگانے کے لئے فوجی تعلقات مستحکم کرنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔ مسٹر دتیرتے کو اپنے ملک میں منشیات کی ہو نے والی اسمگلنگ پر روک لگانے کے لئے چلائی گئی مہم کے کامیاب نہ ہونے کے سلسلے میں تنقید جھیلنی پڑ رہی ہے جبکہ تھائی لینڈ کی جنٹا حکومت پر جمہوریت بحال کرنے کے لئے مغربی ممالک کا زبردست دباؤ ہے۔
جنٹا حکومت تین سال پہلے ملک میں عدم استحکام کو ختم کرنے کے نام پر اقتدار میں آئی تھی۔ تھائی وزیر اعظم پریوتھا چان اوچا نے کہا، ”سیکورٹی معاملات پر تھائی لینڈ اور فلپائن دونوں ملک ایک ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں کیونکہ دہشت گردی اور بین الاقوامی جرائم کے چیلنجوں سے نمٹنا ایک بڑا مشکل امر ہے“۔علاوہ ازیں دونوں ممالک کے رہنمااقتصادی،زرعی اور سیاحتی شعبوں میں بھی تعلقات کو فروغ دینے اور استحکام لانے کے اقدامات کرنے پر بھی متفق ہو گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Philippin and thailand boost economic agri tourism ties in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply