آسٹریا میں پناہ گزین مرکز پر پیٹرول بم سے حملہ

ویانا:آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے قریب ایک پناہ گزین مرکز پر کچھ نامعلوم حملہ آوروں نے پٹرول بم سے حملہ کر دیا۔ آسٹریا کی اے پی اے خبر رساں ایجنسی نے اس بات کی اطلاع دی۔
پولیس کے ایک ترجمان نے اے پی اے کو بتایا کہ کچھ نامعلوم حملہ آوروں نے بیئر کی ایک بوتل میں آتش گیر سیال بھر کر مرکز کی دیوار پر پھینک دیا جس کی وجہ سے دیوار پر جلنے کے نشانات پائے گئے۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
مقامی پولیس اور انتظامیہ واقعہ کی تحقیقات مشتبہ نسل پرست جرائم کے سلسلے میں کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریا میں اتوار کو صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Petrol bomb thrown at asylum camp in austria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply