پیرو کے ایک شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی،5ہلاک

لیما: لاطینی امریکہ کے ملک پیرو کے دارالحکومت لیما کے ایک نہایت عالیشان اور مہنگے اشیاءوالے شاپنگ مال میں آگ لگنے سے کم سے کم5 افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق یہ آگ مال میں واقع سنیما ہال میں اس وقت لگی جب وہاں صحافیوں کے لیے ایک فلم شو چل رہا تھا۔
مرنے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔مال سے 13 لوگ لاپتہ بھی ہیں۔فائر بریگیڈ کے مطابق لاپتہ لوگوں کو تلاش کیا جا رہاہے۔ حادثے کے بعد قریب ہی واقع برطانوی سفارت خانے کو بند کر دیا گیا ہے۔
قا بل ذکر ہے کہ لیما میں اسی ہفتے ایشیا بحرالکاہل معاشی تعاون چوٹی کانفرنس ہونے والی ہے جس میں امریکہ، روس، چین، جاپان اور دیگر ممالک حصہ لینے والے ہیں۔ اس کانفرنس کے دوران امریکہ کے صدر براک اوباما مال کے نزدیک ایک ہوٹل میں ٹھہرنے والے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Peru lima shopping centre fire five people killed in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply