یمن میں القاعدہ کے خلاف امریکی حملوں میں شدت

واشنگٹن:امریکہ نے یمن میں سرگرم دہشت گرد تنظیم القاعدہ فی جزیرة العرب کے،جسے امریکہ دہشت گردی کے نیٹ ورک کا نہایت ہلاکت خیز یونٹ قرار دیتا ہے، دہشت گردوں کو نشانہ بنا کر یمن میں اپنے حملوں میں شدت پیدا کر دی اور اس نے یکے بعد دیگرے کئی حملے کیے ہیں۔
امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈکوارٹر پنٹاگن کے ترجمان کیپٹن جیف ڈیوس نے کل نامہ نگاروں سے کہاکہ گزشتہ ہفتہ کے وسط سے اب تک القاعدہ کے جہادیوں کے خلاف مزید 20 فضائی حملے کئے گئے ہیں۔
جس سے فروری کے اواخر سے اب تک کیے جانے والے حملوں کی تعداد 70سے زائد ہو گئی۔ جن میں دہشت گردوں کے چھپنے کے ٹھکانوں اور ہتھیاروں کو تباہ کیا گیا ہے۔ امریکہ نے ان حملوں میں طیارے اور غیر انسان ڈرون طیارے استعمال کیے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pentagon us conducts more strikes in yemen in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply